ایک آسٹریلین جوڑے نے 9 ماہ کی محنت سے ایسی گوبھی کاشت کی ہے ، جس کا سائز بالغ انسان جتنا ہے ۔ روزمیری ناروڈ اور سین کاڈمین ، جیکیز مارش ، تسمانیا میں فارسٹ واکس لاج کے نام سے ایکو ٹورازم گیسٹ ہاؤس چلاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپریل میں گوبھی کاشت کرنا شروع کی ۔ انہوں نے بڑی محنت سے اُس کا خیال رکھا ۔ جنوری کےآخر تک اس گوبھی کا قد انسانی قد جتنا ہو چکا تھا ۔
ناروڈ کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال ہی گوبھی کاشت کرتے ہیں لیکن یہ ایک خاص طور پر بہت بڑی تھی۔انہوں نے سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گوبھی کے سائز کا انحصار اچھی بارشوں اور گرما کے شروع میں گرم موسم پر ہوتا ہے ۔ ناروڈ نے بتایا کہ یہ گوبھی اتنی بڑی ہے کہ اس سے گیسٹ ہاؤس کے مہمانوں کی سلاد اور دیگر کھانوں کی دو ہفتے کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں ۔
The post آسٹریلین جوڑے نے انسانی قد کے برابر گوبھی کا پھول کاشت کرکے سب کو حیران کردیا appeared first on Urdu News.