فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کے علاوہ کچھ ایسے اداکار بھی ہوتے ہیں جو اپنے خطرناک سٹنٹ سے شائقین کا دل جیت لیتے ہیں ، ایسے کردار ادا کرنے والی آسٹریلوی اداکارہ کو دنیا کی خطرناک ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا ۔ فوکس نیوز نے دنیا بھر کی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ اور اداکاری سے شائقین کو حیرت میں مبتلا کرنے والے فلمی ستاروں کی فہرست جاری کی ، جس میں بیٹ وومین جیسے خطرناک کردار ادا کرنے والی روبی روز پہلے نمبر پر رہیں ۔ اسی طرح دیگر اداکاراؤں کی بھی اپنے خطرناک کرداروں کی مناسبت سے درجہ بندی کی گئی ہے جن کی فہرست کچھ یوں ہے ۔
امریکی ٹیلی ویژن سیلیبریٹی کرسٹین کیولاری اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ فرانسیسی اداکارہ ماریون کوٹیا لارڈ اپنی اداکاری کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہیں ۔ ونڈر وومن فلم سے پہچان بنانے والی امریکی اداکار لیںڈا کارٹر چوتھے نمبر پر ہیں ۔ آسٹریلوی اداکارہ روز بیرن اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں ۔ فہرست کے مطابق امریکی ادارہ دیبرا میسنگ نے چھٹا نمبر حاصل کرسکیں ۔ رئیلٹی ٹی وی سٹار کورٹنی کارداشیان ساتویں نمبر پر براجمان ہیں ۔امریکی اداکارہ امبر ہرڈ آٹھویں نمبر پر ہیں ۔ مارننگ شو میزبان کیلی ریپا نویں نمبر پر ہیں ۔ا مریکی اداکار اور فٹبال کے سابق کھلاڑی بریڈ ولیم ہین کے دسویں نمبر پر جگہ بنا سکے ۔
The post آسٹریلوی اداکارہ روبی روز کو دنیا کی خطرناک ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا appeared first on Urdu News.