’’ آج کے ڈیجیٹل دورمیں اداکاروں کیلئے فلم انڈسٹری میں خود کو منوانا اور جگہ بنانا مشکل ہو گیا ہے ‘‘ ، مادھوری ڈکشٹ

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں اداکاروں کا فلم انڈسٹری میں خود کو منوانا اور جگہ بنانا مشکل ہو گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں صرف سینمٹک فلمیں انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ نہیں کیونکہ شائقین کی تفریح کے لئے نیٹ فلیکس جیسے دیگر متبادل ذرائع بھی آگئے ہیں لہذا آج کی نوجوان نسل کے لئے فلم انڈسٹری میں خود کو منوانا اور جگہ بنانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ اس سے قبل صرف فلمیں ہی انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ تھیں ۔ واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ فلم کلنک اور ٹوٹل دھمال میں دکھائی دیں گی ۔
The post ’’ آج کے ڈیجیٹل دورمیں اداکاروں کیلئے فلم انڈسٹری میں خود کو منوانا اور جگہ بنانا مشکل ہو گیا ہے ‘‘ ، مادھوری ڈکشٹ appeared first on Urdu News.