بالی ووڈ: اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ آئندہ 30 سالوں میں سمندر میں مچھلیوں کی بجائے پلاسٹک زیادہ ہو گا اس لئے ہر کوئی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کے لئے سب کو آگے بڑھ کر کام کرنا چاہیئے کیونکہ آئندہ 30 سالوں میں سمندر میں مچھلیوں کی بجائے پلاسٹک زیادہ ہو گا اس لئے میں پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہوں اور آپ سب کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔