’’ آئندہ 3 سال تک شادی کرلوں گی ، لیکن تب تک میں صرف اپنے کام پر توجہ دینا چاہتی ہوں ‘‘ ، پرینیتی چوپڑا

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ آئندہ 3 سال میں شادی کر لیں گی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے شادی کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ آئندہ 3 سال تک شادی کرلیں گی لیکن تب تک وہ صرف اپنے کام پر توجہ دینا چاہتی ہیں بلکہ یہی نہیں وہ اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں اور اچھے کام کرنا چاہتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس شادی سے متعلق کسی سے بات نہیں کر رہے ، لہذا میں یہ کام کر رہی ہوں ، نک جوناس نے بہت خوبصورت انداز میں پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کی ، نک جوناس اور ان کی فیملی بہت اچھی ہے اور میرا خیال ہے کہ نک جوناس پریانکا چوپڑا کے لئے بالکل صحیح انتخاب ہیں ۔ پرینیتی چوپڑا فلم ’’ نمستے انگلینڈ ‘‘ میں دکھائی دیں گی ۔
The post ’’ آئندہ 3 سال تک شادی کرلوں گی ، لیکن تب تک میں صرف اپنے کام پر توجہ دینا چاہتی ہوں ‘‘ ، پرینیتی چوپڑا appeared first on Urdu News.